• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹی پی کے ساتھ معاملات چل رہے ہیں، شیخ رشید

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں یقین دلاتا ہوں میڈیا بل کا معاملہ ٹھیک ہوجائے گا،طالبان ایک حقیقت ہیں ضروری نہیں وہ ہمارے مشورے پر چلیں، چھ مہینے اس خطہ کے لئے بہت اہم ہیںٹی ٹی پی کے ساتھ معاملات چل رہے ہیں۔

افغان عبوری حکومت کے بارے میں کہا کہ ابھی ویٹ اینڈ سی ہے ہفتہ دس دن لگیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یقین دلاتا ہوں میڈیا بل کا معاملہ ٹھیک ہوجائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن دیکھنا چاہتے ہیں ۔ میں ابھی کوئی بیان نہیں دے سکتا انڈیا پروپیگنڈا شروع کر دے گا ۔

ٹی ٹی پی کے ساتھ معاملات چل رہے ہیں تیرہ تاریخ کو میٹنگ میں اگر معاملات طے ہوجاتے ہیں کوئی درمیانی راستہ نکل آتا ہے تو انڈیا میں اور صف ماتم بچھ جائے گی۔

اس سوال پر کہ حقانی نیٹ ورک کے چار افراد بلیک لسٹ پر ہیں حقانی نیٹ ورک کی شخصیات جو اب کابینہ کا حصہ بھی ہیں اس کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ جب مودی دہشت گرد ڈکلیئر ہوا تھا وہ لوگوں کو یاد ہے۔

افغانستان کی جو کیبنٹ بنی ہے وہ ان کا اپنا مسئلہ ہے انہوں نے اگر دوسرے لوگ نہیں لئے کرزئی اور عبداللّٰہ عبداللّٰہ کو نہیں لیا ہم نے کہا آپ نے عبداللّٰہ عبداللّٰہ اور کرزئی کو نہیں لیا تو انہوں نے کہا کہ کیا آپ نوازشریف یا آصف زرداری کو لے لیں گے امریکہ نے خود بیس سال لڑائی کے بعد اس ٹیبل پر امریکہ نے ان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

تازہ ترین