کراچی،اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز) کورونا مثبت شرح راولپنڈی میں17، لاہور 12اور کراچی میں 8ریکارڈ،ملک بھر میں 4062 نئے کیسز، 84اموات،سندھ میں 16چل بسے، تعلیمی ادارےمزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔کورونا اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 63 ہزار 161 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4062 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 84 افراد انتقال کر گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.43رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہزار 497 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 94 ہزار 198 تک جاپہنچے ہیں،اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4136 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 76 ہزار 112 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 91589 ہے۔ادھر سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 16مریض انتقال کرگئے اور976نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،976 نئے کیسز میں سے360کا تعلق کراچی سے ہے ۔ادھر گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح راولپنڈ ی میں 17، لاہور میں12 اور کراچی میں 8 ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب این سی او سی نے کورونا وائرس کا پھیلا ئوروکنے کے لیے ملک بھر کے 27حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر مزید ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔اطلاعات کے مطابق کورونا کی تمام پابندیوں کا اطلاق ملک بھر کے 27 حساس اضلاع میں 15 ستمبر تک رہے گا، توسیع کا یہ فیصلہ کورونا صورتحال کے سبب ہیلتھ سسٹم پر پڑنے والے دبا کے پیش نظر کیا گیا ہے۔این سی او سی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نے پنجاب، کے پی اور آئی سی ٹی کے 24 ہائی ڈیزیز اضلاع میں 12 ستمبر تک نافذ کردہ این پی آئی کو 15 ستمبر 21 تک بڑھا دیا گیا ہے جس کا جائزہ 15 ستمبر کو لیا جائے گا۔