• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس بلوچستان و دیگر شخصیات کی افتخارمحمد چوہدری سے تعزیت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چوہدری کے بھائی اعجاز محمدچوہدری کے انتقال پرتعزیت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز چیف جسٹس بلوچستان نعیم اختر افغان،جسٹس محمد ہاشم کاکڑ ،جسٹس اعجاز سواتی، جسٹس کامران ملاخیل،جسٹس روزی خان بڑیچ،جسٹس عبدالحمید بلوچ ،جسٹس ظہر الدین کاکڑ،چیئرمین سروس ٹریبونل مظہر الیاس ناگی،رجسٹرار ہائی کورٹ راشد محمود،سابق صوبائی وزیر ملک نعیم احمد خان، سابق ایڈووکیٹ جنرل رئوف عطا ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنا اللہ ابابکی،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل طاہر خٹک ،سید سلیم رضا ایڈووکیٹ ، علی کاکڑ ایڈووکیٹ ،ندیم شیخ ایڈووکیٹ، صحافی محمد ارسلان فیاض ودیگر فاتحہ خوانی کی جبکہ رسم سوم گزشتہ روز ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں ججز،جوڈیشل افسران،سرکاری افسران، وکلا،ڈاکٹرز،قبائلی سیاسی سماجی رہنمائوں ،علما ،صحافیو ں و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی فاتحہ خوانی آج بھی سپریم کورٹ لاجز زرغون روڈ میں جاری رہے گی جبکہ اسلام آباد میں فاتحہ خوانی اتوار کوہائوس نمبر 76 اسٹریٹ نمبر 5 ای سیون میں ظہر تا مغرب ہوگی ۔
تازہ ترین