نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ٹام بلینڈل کا کہنا ہے کہ ہمارے اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کا یہ پہلا دورۂ پاکستان ہوگا، سنا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے جہاں کرکٹ کھیلنے کے منتظر ہیں۔
ٹام بلینڈل نے کہا کہ پاکستان محدود طرز کی کرکٹ کی ایک بہت اچھی ٹیم ہے، ہوم ٹیم آسان حریف نہیں ہوگی، یہ سیریز ہمارے لیے ایک اچھا تجربہ ثابت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایک طویل عرصے اپنی ہوم کرکٹ بیرونِ ملک کھیلی جو بہت افسوس ناک تھا تاہم اب انہیں ایک مرتبہ پھر اپنے ہوم گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جو بہت خوش آئند ہے۔
ٹام بلینڈل کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم فی الحال خالی اسٹیڈیمز میں میچز کھیل رہی ہے تاہم انہیں خوشی ہے کہ پاکستان میں وہ فینز کی موجودگی میں کرکٹ کھیلیں گے۔