• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کی ترقی کیلئے سالانہ ایک ارب روپے دینے کی سفارش

کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے بین الصوبائی رابطہ نے ہاکی کی ترقی کیلئے سالانہ ایک ارب روپے کی گرانٹ فراہم کرنے کی سفارش کردی۔ جمعے کو اجلاس میں ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے بریفنگ میں کہا کہ بھارت نے ہاکی میں اڑھائی ارب روپے لگائے۔ ہمارے دو غیر ملکی کوچ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے واپس چلے گئے، سات ارب سالانہ ہمیں بھی فراہم کیا جائے ، یقین دلاتا ہوں کہ کرکٹ کی طرح زمبابوے سے نہیں ہاریں گے ۔

تازہ ترین