• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رض احمد کی عالمی رہنماؤں سے شام کی بگڑتی صورتحال پر توجہ دینے کی اپیل

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی اداکار رِض احمد نے عالمی رہنماؤں سے جنگ زدہ ملک شام کی بگڑتی ہوئی موجودہ صورتحال پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔برطانوی اداکار نے اپنی انسٹا اسٹوری پر گزشتہ چند ہفتوں سے بگڑتی ہوئی صورتحال سے متعلق ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔شئیر کی گئی تصویر شامی حکومت اور حکومت سے بغاوت کرنے والے شہریوں میں ہونے والی جھڑپوں سے شام کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال پر عالمی رہنماؤں کی توجہ کی ضرورت سے متعلق ہے۔رِض احمد نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ شامی حکومت دنیا کی نظریں افغاستان پر ہونے کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔

دل لگی سے مزید