• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی دوستوں پر نہیں جیالوں پر بھروسہ کرے گی، بلاول بھٹو

ملتان، رحیم یار خان (نمائندہ جنگ ، ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے دوستوں نے پیپلزپارٹی کی بات نہیں مانی، اب پارٹی جیالوں پر بھروسہ کریگی اوراس کٹھ پتلی وزیراعظم کو ہم جیالوں کی مدد سے بھگائیں گے، مجھے اسٹیبلشمنٹ سے آفر ہوئی نہ میں آفر کو مانتا ہوں ،مولانا خود اسٹیبلشمنٹ سےرابطے میں ہیں اور انکا اٹھنا بیٹھنا کسی کے اشاروں پر ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم یارخان میں ’’میٹ دی پریس‘‘ اور وکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن قابل احترام شخصیت ہیں، انہوں نے ہمارے بڑوں کے ساتھ بھی ’’سیاست‘‘ کی اور اب ہمارے ساتھ ’’سیاست‘‘ کررہے ہیں، پی ڈی ایم لیڈر کا اٹھنا بیٹھنا کسی کے کہنے پر ہوتاہے، مجھے نہ تو کبھی اسٹیبلشمنٹ سے آفر ہوئی نہ میں آفر کو مانتا ہوں، مولانا فضل الرحمٰن کی باتوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے انہیں ضرور آفر ہوئی مگر وہ ماننے کو تیار نہیں کہ وہ خود اسٹیبلشمنٹ سے انگیجڈ ہیں، انہوں نے ہمیشہ ہی بائیکاٹ کی بات کی ہے۔انہوں نے کہا سینیٹ الیکشن میں جب ہم نے عمران خان کو گرادیا تھا اس سے قبل ہی ہم لانگ مارچ کا اعلان کرچکے تھے، اب صرف نکلنے کی بات تھی پھر انہیں خیال آیا کہ لانگ مارچ استعفوں کے بغیر نہیں بنتا مگر اب انہیں دوبارہ ’’سوکالڈ‘‘لانگ مارچ کا خیال آگیا ہے۔

تازہ ترین