• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا دو سابق وزرائے اعظم کو اہم شخصیات کو پیپلز پارٹی میں لانے کا ٹاسک، اپوزیشن جماعتوں کو کم سے کم ایجنڈے پر اکٹھا کرنے کی کوششیں

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دو سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور صدر راجہ پرویز اشرف کو پنجاب سے اہم سیاسی و انتخابی شخصیات کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل کروانے کے لئے خصوصی ٹاسک دیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کا حصہ رہنے والی سیاسی و انتخابی شخصیات سے رابطے کو ترجیح قرار دیا گیا ہے،اس حوالے سے سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کی ایک تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں ضلع وار فہرستیں بنائی گئیں ۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں اوکاڑہ سے اشرف خان سوہنا کا بھی ذکرآیا۔سیاسی و انتخابی شخصیات کی طرف سے مثبت جواب کے بعد ان کی بلاول بھٹو سے ملاقات کروائی جائے گی ۔دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے خلاف کم سے کم ایجنڈے پر اکٹھا کرنے کے لئے کوششیں شروع ہو گئی ہیں، شہباز شریف اور یوسف رضا گیلانی ان کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے حوالے سے اپوزیشن جماعتیں یکساں مؤقف کے ساتھ اکٹھی ہو سکتی ہیں۔

تازہ ترین