• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا بابائے قوم کی برسی پر خراجِ عقیدت

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائدحزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایمان، اتحاد اور عہد پر اٹل رہنا قائداعظم کی شخصیت کے بنیادی جوہر تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے محنت کو شعار بنانا ہوگا۔

واضح رہے کہ بابائے قوم، بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کا آج یومِ وفات ہے، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی ہے۔

تازہ ترین