• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ علی عباسی اور بیٹے نے ایک جیسا لباس پہن لیا

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکارہ حمزہ علی عباسی اور بیٹے مصطفیٰ نے ایک جیسا لباس پہن لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اداکار کے ہمراہ اُن کا بیٹا مصطفیٰ بھی موجود ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں حمزہ علی عباسی اور اُن کے بیٹے نے مصطفیٰ نے سیاہ رنگ کے ایک جیسے لباس پہنے ہوئے ہیں۔

تصویر میں حمزہ علی عباسی نے بیٹے مصطفیٰ کو سینے سے لگایا ہوا ہے جو باپ بیٹے کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔

حمزہ علی عباسی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ کی نعمت۔‘

اداکار اور اُن کے بیٹے کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل 25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

تازہ ترین