• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، جنٹری بیچ


امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیملی کے قریبی ساتھی جنٹری بیچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کے بزنس پارٹنر جنٹری بیچ نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان میں لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کو پسند کرتے ہیں، پاکستانی درحقیقت ہماری فرنٹ لائن ہیں، ہزاروں افراد دہشت گردی کی نذر ہوئے۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستانی ہر روز فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں، وہ صرف امن چاہتے ہیں۔ 

جنٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان کی قیادت امریکا کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کی خواہاں ہے، پاکستان نے کمپنیوں پر پابندی لگنے کے سبب بائیڈن انتظامیہ کی مذمت کی۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں ان غلط فہمیوں کا ازالہ کرکے معاملات کو درست کرنا ہوگا، بدقسمتی سے بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ رابطوں کے تمام پل جلا دیے۔

جنٹری بیچ کے مطابق ایسے ملک پر پابندیاں لگائی گئیں جو ہمارا حلیف ہے، پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کیے جائیں گے، ہم مل کر کام کریں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ماضی کی غلطیوں کا مداوا کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید