پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی کی اپنے بیٹے مصطفیٰ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر نیمل خاور نے کچھ گھنٹے قبل ہی اسٹوری میں باپ بیٹے کے رشتے کو بیان کرتی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، نیمل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اُن کے شوہر حمزہ علی عباسی اور بیٹا مصطفیٰ دکھائی دے رہے ہیں۔
نیمل کی انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مصطفیٰ پرام میں ہیں اور حمزہ علی عباسی ہاتھ میں فیڈر لیے بیٹے کے پاس کھڑے ہیں جبکہ یہ دونوں باپ بیٹے سڑک پر موجود ہیں۔
سابقہ اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’لائف لائنز‘ یعنی اُنہوں نے حمزہ علی عباسی اور اپنے بیٹے کو اپنی زندگی قرار دیا۔
واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور گزشتہ سال 25 اگست کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں رواں سال 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
حمزہ علی عباسی نے اپنے گھر آئے ننھے مہمان کی خوشخبری مداحوں کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں سنائی تھی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نام ’ محمد مصطفی عباسی‘ لکھا اور ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے لال دل ایموجی بھی استعمال کی۔