مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی /جنگ نیوز )اسرائیلی پولیس نے ان 6فلسطینی قیدیوں میں سے 4کو پھر گرفتار کیا ہے جو ایک انتہائی محفوظ جیل سے فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے بتایا ہے کہ دو قیدی ہفتے کی صبح ایک کار پارکنگ میں پکڑے گئے۔جبکہ دو دیگر قیدیوں کو جمعہ کو ناصرت شہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔