اسلام آباد(اے پی پی)ترجمان وزیر اعظم اورمعاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وفاق تو دور سندھ میں بھی آئندہ امان نہیں ملے گی۔ بلاول زرداری کے بیان پر رد عمل پر انہوں نے کہاکہ پرچی چیئرمین کو جعلی وصیت کے ذریعے منتخب کیا گیا، ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ اس سے قبل ایک اور جعلی سیلیکشن کے ذریعے پیپلز پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،یہ جعلی سلیکشنز سندھ پر بھاری پڑیں،ان سلیکشنز نے پیپلزپارٹی اور بھٹو کے وژن کوسبوتاژ کیا۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ جعلی چیئرمین سندھ کو تباہ کرنے کے بعد اب وفاق پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں،موصوف کو خبر نہیں کہ سندھ کےعوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ وفاق تو بہت دور کی بات اس بار انہیں سندھ میں بھی امان نہیں ملے گی،"بس بہت ہوگیا"آج سندھ کے عوام کا نعرہ ہے۔