اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اورنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 50 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہو گئی ہے۔ انہوں نے اتوار کو اپنے بیانمیں کہا ہےکہ وفاقی دارالحکومت کی 71 فیصد آبادی کو پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے۔ان کا کہناتھاکہ اسلام آباد نصف آبادی کی ویکسی نیشن مکمل کرنے والا ملک کا پہلا شہر ہے۔