• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال کے ولیمے پر ننھی امل کی معصومانہ ادائیں

منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی تو اختتام پذیر ہوگئی تاہم ان کی شادی کی تقاریب کی کئی دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جن پر دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔

ان وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں سے چند تصاویر منال خان کی بہن، اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کی بیٹی امل منیب کی بھی ہیں جوکہ ولیمے کی تقریب کی ہیں۔


منال خان اور احسن محسن اکرام کے ولیمے سے امل منیب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ننھی امل اپنی خالہ منال کا دوپٹہ تھامے ہوئے دلہن کے پیچھے چلتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

ولیمے کی تقریب میں امل کی اس معصومانہ شرارت کے خوبصورت منظر کی کئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

امل منیب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور کوئی بھی اس خوبصورت اور معصوم بچی کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکا۔

واضح رہے کہ منال خان کی شادی پر شوبز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی جن میں صبور علی، علی انصاری، فہد شیخ، کنزہ ہاشمی، ندا یاسر، اقرا عزیز اور یاسر حسین سر فہرست ہیں۔

22 سالہ منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ 28 سالہ احسن محسن نے اپنی اس زندگی کے بڑے دن کے لیے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا۔

تازہ ترین