• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے لوگوں کے خاندان اور کاروبار متاثر ہیں، شاہ محمود


وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کے خاندان اور کاروبار متاثر ہیں۔

ملتان میں حضرت بہاو الدین زکریا کے 782 ویں عرس پر درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے درگاہ کو غسل دیا اور دعا کرائی۔

شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کے خاندان اور کاروبار متاثر ہیں، عرس کی تقریبات اس لئے محدود رکھیں تا کہ لوگ کورونا سے متاثر نہ ہوں۔

تازہ ترین