• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل جاوید کی رمیز راجہ کیلئے نیک تمنائیں

سینیٹر فیصل جاوید نے بلامقابلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب ہونے پر رمیز راجہ کو مبارکباد دی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے رمیز راجہ کو مبارکباد دی۔

فیصل جاوید نے لکھا کہ آپ کیلئے نیک خواہشات اور بہت سی دعائیں۔

واضح رہے کہ سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا، سابق کپتان اور گورننگ بورڈ میں پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان کے نامزد رمیز راجہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔

تازہ ترین