• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان کے ولیمے پر آئی خاتون کو دھوکا ہوگیا

پاکستانی معروف اداکارہ منال خان کی گزشتہ شب ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی، اس دوران جہاں دولہا دُلہن کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہیں وہیں ایک مہمان خاتون کی دلچسپ ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے۔

خوبرو منال خان نے اپنے ولیمے پر ہلکے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ منال کے دولہے احسن محسن اکرام نے 3 پیس سوٹ پہنا ہوا تھا۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کے فوٹو شوٹ کی متعدد ویڈیوز اور تصویریں انٹرنیٹ پر مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں ۔

ایسے میں ایک خاتون مہمان منال خان کی جڑواں بہن ایمن خان کو دُلہن سمجھ بیٹھیں۔

اس دلچسپ صورتحال کی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہے جسے دیکھ کر صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمن خان اسٹیج پر بیٹھی ہیں اور اسٹیج سے نیچے کھڑی ایک خاتون مہمان اُنہیں دُلہن سمجھ کر مبارکباد دے رہی ہیں۔

اس دوران ایمن خان کی جانب سے ویڈیو میں خاتون کو بتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ’وہ دُلہن نہیں ہیں، وہ دلہن کی بہن ہیں۔‘

ایمن خان ایک جانب اشارہ کرتے ہوئے خاتون مہمان کو بتا رہی ہیں کہ ’اُن کی بہن منال خان وہاں موجود ہے۔‘

تازہ ترین