• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری اور میگھن کا اوپرا ونفرے تہلکہ خیز انٹرویو ایمیز ایوارڈ جیتنے میں ناکام

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ، ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کا اوپرا ونفرے کو دیا گیا تہلکہ خیز امریکی ٹی وی انٹرویو ایمی ایوارڈ نہ جیت سکا۔

رواں سال مارچ میں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کا اوپرا وِنفرے کو دیا گیا تہلکہ خیز امریکی ٹی وی انٹرویو نشر کیا گیا تھا۔

تہلکہ خیز انٹر ویو لینے پر معروف امریکی میزبان اوپرا ونفرے اور ان کی ٹیم کو ایمی ایوارڈز کے لیے نان فکشن سیریز کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا لیکن اس انٹرویو پر اوپرا  ایوارڈ جیتنے میں ناکام رہیں ۔

خیال رہے کہ اس انٹرویو میں ہیری اور میگھن نے شاہی خاندان کے کئی راز افشاں کیےتھے اور شاہی خاندان کے ساتھ گزرنے والے اپنی زندگی کے حالات و واقعات کے بارے میں بتایا تھا۔

شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے اور امریکا کی ریاست کیلیفورنیا منتقل ہونے کے بعد اس شاہی جوڑے کا یہ پہلا ٹیلی ویژن انٹرویو تھا جسےنشر ہوتے ہی صرف تین دنوں میں دنیا بھر سے 49 ملین سے زائد ویوز حاصل ہو گئے تھے۔

تازہ ترین