• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے مداحوں کے بیچ ڈانس کرکے سب کو حیران کردیا


بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار سلمان خان نے مداحوں کے بیچ میں ڈانس کرکے سب کو حیران کردیا۔ 

خیال رہے کہ بالی ووڈ کے سلطان اس وقت ترکی میں موجود ہیں جہاں ان کی نئی فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔ 

اس دوران فلم کی شوٹنگ کے ساتھ ساتھ ان کے ترکی میں سیر سپاٹے بھی جاری ہیں، جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں شامل کترینہ کیف بھی وہاں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ 

تاہم اس مرتبہ سلمان خان کا کترینہ کیف کی طرف سے نہیں بلکہ ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مداحوں میں گھرے سلمان خان کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

وہاں موجود سلمان خان کے مداح بھی اپنے پسندیدہ اسٹار کے ساتھ مل کر ڈانس کرنے لگے۔ 

مذکورہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر اب ان کے مداحوں کے بھی دلچسپ تبصرے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 

تازہ ترین