• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی کورونا ضوابط پر سختی سے عمل کی ہدایت


محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ضوابط (ایس او پیز) پر سختی سے عمل درآمد سے متعلق مراسلہ جاری کردیا۔

صوبائی حکومت نے کمشنر کراچی اور کمشنر حیدر آباد کے نام مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کورونا کیسوں کے باعث ضوابط پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایت کے مطابق بازار رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلے پر مکمل عمل کرایا جائے۔

ہدایات میں کہا گیا کہ انڈور ڈائننگ کی پابندی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین