• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ہاؤسنگ متاثرین کی ہائیکورٹ میں درخواست، حکومتی پالیسی، سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقول طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل بینچ نے ریلوے ہاؤسنگ کے 2800 متاثرین کی درخواست پر وفاقی حکومت سے پالیسی طلب کرلی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر ریلوے یوسف رضا گیلانی نے 1984 میں گلشن یوسف کا اعلان کیا، 1984 میں قرعہ اندازی ہوئی، ریلوے ملازمین نے رقوم جمع کرا دیں، بعد میں آنے والی حکومت نے زمین واپس لے لی، کم از کم جو پیسے جمع کرائے وہ تو ادا کر دیئے جائیں، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق ریلوے زمین فروخت نہیں ہو سکتی، عدالت نے ریمارکس دیئے آپ وفاقی حکومت کی پالیسی اور سپریم کورٹ فیصلے کی نقول پیش کریں، عدالت نے وفاقی حکومت سے پالیسی طلب کرلی، عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تازہ ترین