گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کے صوبائی صدرظفر علی خان‘ جنرل سیکرٹری سید طاہر رضاکے احتجاجی شیڈول کے مطابق سرکاری ملازمین نے تمام دفاتر ضلع گوجرانوالہ میں مکمل ہڑتال کی۔ڈویژنل صدر طاہرمحمود بھٹی ‘جنرل سیکرٹری محمداقبال گوندل‘ رانا منظور احمد‘محمد ریاض گورائیہ‘ مولوی محمد عارف اوردیگر نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل کیٹیگری کو اپ گریڈکیا جائے‘ مہنگائی کے تناسب سےتنخواہوں میں اضافہ کیا جائے‘ گروپ انشورنس اور بناوولینٹ فنڈ ریٹائرمنٹ پریکمشت ادا کیاجائے ‘ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے اورہاؤس رینٹ نئے سکیلوں کے مطابق دیا جائے ۔