• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد، جام خان شورو کے بھائی بھتیجے سمیت 18ملزمان کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت ملتوی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) احتساب عدالت حیدرآباد نے صوبائی وزیر جام خان شورو‘ ان کے بھائی کاشف شورو‘ بھتیجے کرم خان شورو سمیت 18 ملزمان کے خلاف 20 ایکڑ سرکاری اراضی جعلسازی سے اپنے نام کراکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے نیب ریفرنس میں سابق مختیار کار قاسم آباد و نیب کے گواہ امام الدین لاڑک کے بیان کے بعد ریفرنس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ گذشتہ روز ریفرنس کی سماعت کے موقع پر ضمانت رہا صوبائی وزیر جام خان شورو‘ ان کے بھائی سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی قاسم آباد کاشف شورو‘ بھتیجے کرم خان شورو سمیت نامزد 18 ملزمان جن میں سابق مختیار کار‘ تپہ دار و دیگر بھی شامل ہیں پیش ہوئے۔

تازہ ترین