کوئٹہ(نمائندہ جنگ) سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پشین میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کرکے دستی بم بھاری مقدر میں دھماکہ خیز مواداور اسلحہ قبضہ میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ بم دھماکوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم کے کارندے افغانستان سے بلوچستان کی حدود پشین کے علاقے میں پہنچے ہیں جنہوں نے پشین سمیت مختلف اضلاع میں دہشتگردی کا منصوبہ بنایا ہے۔