وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ستر فیصد دالیں اور خوردنی تیل بیرون ملک سے منگوایا جاتا ہے جس کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، گراں فروشی کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پہلی حکومت ہے جس نے زراعت سے خوراک تک کامیابی سے سفر طے کیا ہے۔
انہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کے شدید چیلنجز کے باوجود حکومت نے کاروبار بند نہیں کیا، ملک میں گراں فروشی کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کر رہے ہیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مزدور اور کاریگر کی یومیہ اجرت میں اضافہ ہوا ہے، حکومت آمدن میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔