• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں اب تک کتنی کورونا ویکسین لگ چُکیں؟

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے زیر اہتمام ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، گزشتہ روز ملک میں 10 لاکھ 4 ہزار 868 افراد کو ویکسین لگائی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں اب تک 6 کروڑ 95 لاکھ 12 ہزار 7 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 580 کیسز سامنے آئے ہیں۔

مزید 78 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 7 ہزار 240 مریض شفایاب ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 44 فیصد ہو گئی ہے۔

تازہ ترین