• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: 1 دن میں 7 ہزار 240 کورونا مریض شفایاب، 78 اموات

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 580 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 78 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 7 ہزار 240 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 44 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 865 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 10 ہزار 82 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 85 ہزار 801 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 304 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 97 ہزار 416 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 419 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 85 لاکھ 68 ہزار 658 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 85 ہزار 49 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 6 کروڑ 82 لاکھ 27 ہزار 337 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 19 لاکھ 62 ہزار 455 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 46 ہزار 45 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 177 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 15 ہزار 654 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 259 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 40 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 290 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 3 ہزار 125 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 889 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 33 ہزار 432 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 724 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 618 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 344 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 168 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 182 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین