• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیت کا عزم لے کر 18 سال بعد پاکستان آئے ہیں، کیوی ہیڈ کوچ


نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گلین پوکنال نے کہا ہے کہ پاکستان میں فاسٹ بولرز کا کردار بنگلہ دیش کی نسبت زیادہ ہوگا، 18 سال بعد پاکستان میں جیت کے عزم کے ساتھ آئے ہیں، امید ہے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی کنڈیشنز کے ساتھ جلد ایڈجسٹ ہو جائیں گے۔

دورۂ پاکستان پر موجود نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گلین پوکنال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ایک روزہ اسکواڈ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پہلا پریکٹس سیشن کیا اور کھلاڑی کنڈیشنز اور موسم میں ایڈجسٹ ہونے کی جلد سے جلد کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اٹھارہ سال بعد آئے ہیں اور سیریز جیتنے کے لیے پرجوش ہیں۔

ہیڈکوچ نے کہا کہ بنگلہ دیش میں وائٹ بال کرکٹ کھیلنے کی اچھی پریکٹس ہوئی جو پاکستان میں کھیلتے ہوئے مددگار ثابت ہوگی۔

ان کاکہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی نسبت پاکستان میں فاسٹ بولرز کا کردار زیادہ ہوگا، لیگ کرکٹ کی طرف اب دنیائے کرکٹ زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

تازہ ترین