• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے کہ رمیز راجہ کرکٹ کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں گے، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کی سربراہی میں کرکٹ میں ترقی کی امید کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے رمیز راجہ کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمیز راجہ کے پاس کرکٹ کا جتنا تجربہ اور علم ہے ، ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ آنے والے برسوں میں بہتری کی جانب  گامزن ہوگی ۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے نئی اننگز شروع کردیں، وہ احسان مانی کی جگہ تین سال کے لیے بلامقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36 ویں چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

اپنے ماہرانہ تبصروں میں سخت موقف رکھنے والے رمیز راجا کے پاس کرکٹ کی بہتری کے لیے روڈ میپ موجود ہے۔

تازہ ترین