• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف ناول نگارو صحافی طارق اسماعیل ساگر انتقال کر گئے

معروف ناول نگار، مصنف اور سینئر صحافی طارق اسماعیل ساگر لاہور میں انتقال کر گئے۔

طارق اسماعیل ساگر نے 72 سے زائد کتابیں اور ناولز لکھے، جن میں سے زیادہ تر نے قارئین میں خوب مقبولیت پائی۔

مرحوم کے ناولز کمانڈو، بھارت ٹوٹ جائے گا، دھویں کی دیوار، اور حصار ٹوٹ گیا اور ریڈ الرٹ نے زیادہ مقبولیت حاصل کی۔

طارق اسماعیل ساگر مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید