• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی، اسمگل شدہ کورونا ادویات کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نےجعلی اور اسمگل شدہ کورونا وائرس کی ادویات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے سی ای او نے ایڈیشنل ڈائریکٹرز کو کارروائی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔

سی ای او ڈریپ عاصم رؤف نے مراسلے کے ذریعے ملک بھر میں مارکیٹوں اور فارمیسی پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کو کورونا وائرس کی ادویات کی قلت کا سامنا ہے، مفاد پرست عناصر کورونا ادویات کی اس قلت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

سی ای او ڈریپ نے اپنے مراسلے میں مزید کہا ہے کہ جعلی یا اسمگل شدہ کورونا وائرس کی ادویات بیچنے والوں کے خلاف فوری کارروائیاں کی جائیں۔

مراسلے میں سی ای او ڈریپ عاصم رؤف کا یہ بھی کہنا ہے کہ جعلی اور اسمگل شدہ ادویات کی فروخت ناقابلِ معافی جرم ہے۔

تازہ ترین