اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے چین میں تیارہ کردہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ’کین سائنو‘ کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔ جمعہ کو کین سائنو کی ہنگامی حالات میں منظوری ڈریپ کے رجسٹریشن بورڈ نے دی۔ کین سائنو ویکسین کے فیز تھری کلینکل ٹرائلز پاکستان سمیت دیگر ممالک میں منعقد ہوئے تھے۔