• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں تعینات افسران کو بااختیار بنادیا

پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں تعینات افسران کو بااختیار بنادیا۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے رولز آف بزنس کے مطابق جنوبی پنجاب کا ایڈیشنل چیف سیکریٹری بااختیار ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں تعینات سیکریٹریز بھی بااختیار ہوں گے۔

خیال رہے کہ کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے لیے رولز آف بزنس 2011 میں ترامیم کی منظوری دی تھی۔

رولز آف بزنس کے تحت 16 محکموں کے سیکریٹریز جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں کام کریں گے۔

تازہ ترین