• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 703 نئے کیسز، 15 اموات

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15728 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 703 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

انہوں نے کہا کہ صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 7192 ہوچکی ہے۔ آج مزید 6634 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد400027 ہوگئی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 5780943 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 446233 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 39014 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے  38305  گھروں میں، 35 آئسولیشن سینٹرز میں اور 674 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 599 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 49 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ صوبے کے 703 نئے کیسز میں سے 323 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 118، ضلع جنوبی 102، ضلع وسطی 53، کورنگی 24، ملیر 18 اور ضلع غربی سے 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 132، سانگھڑ 32، خیرپور 26، تھرپار کر 19، جامشورو اور ٹنڈو محمد خان 17-17، شکارپور اور سکھر 16- 16، شہید بے نظیر آباد 15، بدین اور دادو 14- 14، گھوٹکی اور لاڑکانہ 12- 12، جیکب آباد 7، کشمور اور میرپور خاص 6 - 6، قمبر، ٹھٹھہ اور نوشہرو فیروز سے 1-1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید