• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم کی او جی ڈی سی ایل کو اہم ہدایت


چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم محمد عبدالقادر نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کو اہم ہدایات دے دیں۔

چیئرمین سینٹ کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ پٹرولیم درآمدی بل کو کم کرنے کے لیے مقامی گیس پیداوار کی تلاش کا عمل تیز کرے۔

دوران اجلاس منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) او جی ڈی سی ایل نے چیئرمین کمیٹی کو خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں مسلسل تیسری گیس دریافت کی خوشخبری سنائی۔

انہوں نے چیئرمین سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ اس دریافت سے یومیہ ایک کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہو سکے گی۔

سینیٹر عبدالقاد نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کی کار کردگی بہت اچھی ہے، سیکیورٹی مسائل کے حوالے سے کمپنی کی مدد کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درآمدی ایل این جی اوسطاً 10 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے زیادہ میں پڑ رہی ہے جبکہ مقامی گیس ساڑھے 6 ڈالر کی ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ کوہلو سمیت بلوچستان کے دیگر بلاکس میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے سیکیورٹی کے مسائل حل کریں گے۔

دوران اجلاس سیکرٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ تیل و گیس کی تلاش کے لیے سیکیورٹی امور پر سالانہ 120 ارب روپے خرچ ہوجاتے ہیں۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ او جی ڈی سی ایل کے سوئی گیس کمپنیوں اور ریفائنریز سمیت پاور ہولڈنگ کمپنی کی طرف 701 ارب روپے کے بقایاجات ہیں۔

تازہ ترین