• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: کورونا ویکسین لگانے کے عوض رقم وصول کیے جانے کا انکشاف

فیصل آباد میں کورونا ویکسین لگانے کے عوض رقم وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈی ڈی او ہیلتھ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے اعوان والا میں 200 روپے وصول کرکے ویکسین لگائی جارہی تھی۔

شکایت پر محکمہ صحت کی ٹیم نے چھاپا مارا تو 3 ملزمان فرار ہوگئے، تاہم وہ ویکسین کی 127 خوراکیں، سرنجیں اور ویکسینیشن کارڈ چھوڑ گئے۔

ڈی ڈی او ہیلتھ کے مطابق ویکسین لگوانے والوں کا رجسٹریشن کے بجائے مینوئل اندراج کیا گیا۔

رقم دے کر ویکسین لگوانے والوں میں سول اسپتال تاندلیانوالہ کا ایک ملازم بھی شامل ہے۔

ڈی ڈی او ہیلتھ کے مطابق کورونا ویکسین جاری ہونے اور دیگر افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین