• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا پنوں عاقل کا دورہ، ڈیزرٹ فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنوں عاقل کا دورہ کیا جہاں انہیں فیلڈ میں ڈیزرٹ فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فیلڈ فائرنگ رینجز صالح پٹ میں فارمیشن کی ترتیب دیکھی، آرمی چیف نے فارمیشن کی سخت حالات میں حربی تیاری، تربیتی معیار اور بلند حوصلے کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صحرا میں فوجیوں نے دفاعی جنگ کے حصے کے طور پر جنگی مشق کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تربیت کے دوران مختلف ہتھیاروں اور سروسز کا موثر جوڑ ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سرسبز و شاداب پاکستان مہم کے طور پر پودا بھی لگایا، جبکہ آرمی چیف نے ماحول کے تحفظ، علاقے کا دفاع مضبوط بنانے کے لیے فارمیشن کو بھی سراہا۔

بعدازاں آرمی چیف نے دتردینو میں سپاپی حزب اللّٰہ جتوئی شہید کے گھر کا دورہ کیا جہاں شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کا احوال معلوم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہداء کے خاندانوں کی بہبود یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ سپاہی حزب اللّٰہ جتوئی 5 ستمبر کو کوئٹہ میں آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہوگئے تھے۔

تازہ ترین