• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کی حکومت میں عام آدمی کا جینا محال ہوگیا، ناصر حسین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں عام آدمی کا جینا محال ہوچکا ہے، مہنگائی اپنی انتہا کو پہنچ چکی قرضوں کے بوجھ میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے،مرتضی وہاب کراچی کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں، ان پر بے جا تنقید کی جارہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڑھی گوٹھ میں مسلم ہینڈز نامی این جی او کے تعاون سے آر او پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا تقریب میں ایم ڈی واٹر بورڈ، ضلعی انتظامیہ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت بھی موجود تھی ، وزیر بلدیات نے بتایا کہ تیس لاکھ روپےکی مالیت سے شروع کیا جانے والے آر او پلانٹ سے روزانہ کی بنیاد پر کم و بیش پچاس ہزار لوگوں کو پانی با آسانی فراہم کیا جائے گا اور پچیس ہزار گیلن پانی کی کشیدگی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ کراچی کے وہ علاقے جہاں ماضی میں پینے کے پانی کی سہولت کم اور ناکافی تھیں اب بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

تازہ ترین