• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پانچ سال بعد دورہ بنگلہ دیش کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، جہاں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔ تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستانی کھلاڑی پانچ سال بعد بنگلہ دیش کے لئے سفر کریں گے۔ دونوں ٹیسٹ میچزآئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں 19، 20 اور22 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹاگانگ میں26 سے 30 نومبر جبکہ دوسرا چار سے آٹھ دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم ایک جیت کے ساتھ فی الحال دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش نے چیمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز ابھی نہیں کیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید