• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر کا مہینے میں دوسری بار عمران خان کو فون

روسی صدر کا مہینے میں دوسری بار عمران خان کو فون


اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام علاقائی سلامتی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے، افغانستان کو فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے، عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ رابطوں میں رہنا چاہئے، مشکل حالات میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے۔ منگل کو روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا۔ یہ روسی صدرکا عمران خان کے ساتھ رواں ماہ میں دوسری بار رابطہ ہے‘ دونوں رہنمائوں نے افغانستان میں حالیہ پیشرفت، باہمی تعاون اور شنگھائی تعاون تنظیم میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاجبکہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور قریبی رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیاگیا‘وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں روس کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا جبکہ روسی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو روس کے دورے کی دعوت کی تجدید کی۔ دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطے رکھنے پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین