لاہور ( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ میڈیاکی آزادی جمہوریت کی بقاکیلئے ضروری ہے،اپوزیشن جماعتیں میڈیااداروں کیساتھ کھڑی ہیں،ہرحکومتی منصوبہ ناکام بنا دیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا میڈیا کی آزادی جمہوریت کی بقا ء کیلئے مرکزی حیثیت ہے،صحافیوں نے اس آزادی کو کمانے کے لئے ایک طویل اور سخت جدوجہد کی ہے۔ تمام اپوزیشن اورسیاسی جماعتیں میڈیا اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم اس آزادی کو چھیننے کیلئے حکومت کی منصوبہ بندی کو ناکام کردیں گے۔