• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیاب پاکستان پروگرام، وزارت خزانہ کا موقف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام میں کی جانیوالی ادائیگیاں احساس پروگرام کے اعداد وشمار کی بنیاد پر ہونگی اور اس میں نادرا کا بھی دخل ہوگا اس طرح خزانے کے سیاسی استعمال کے خطرات کم کئے جائیں گے مذید یہ کہ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ مرتب کیا جائے گا جس میں ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور اس سے مانیٹرنگ ہوسکے گی ،دوسری طرف رپورٹر مہتاب حیدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے خبروزارت خزانہ کے سرکاری ڈرافٹ کی روشنی میں لکھی ہے اور خبر کے ہر لفظ پر قائم ہیں۔

تازہ ترین