• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی صحافیوں کیلئے مشکلات کھڑی کردی گئیں

لاہور (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی صحافیوں کیلئے مشکلات کھڑی کردی گئیں، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے صحافیوں کے داخلے کے حوالے سے نئے احکامات دیدئیے۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے صحافیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنی شروع کر دی۔نئے احکامات کے تحت پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے علاوہ دیگر صحافیوں کو پنجاب اسمبلی آمد کا مقصد بتانا ہوگا۔

تازہ ترین