• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا جو ہم جیتے وہ بھی چوری شدہ تھا،شاہد خاقان

کراچی (ٹی وی رپورٹ)رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا ہے جو الیکشن ہم جیتے وہ بھی چوری شدہ تھا، ای وی ایم سے الیکشن زیادہ متنازع ہوں گے۔ 

جب سے دو جماعتیں پی ڈی ایم چھوڑ کر گئی ہیں تو ہم نے سوات اور کراچی میں دو جلسے کئے میٹنگیں بھی ہوئی ہیں سربراہی اجلاس بھی ہوئے ہیں اب یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ملکی معاملات پر پی ڈی ایم کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کنونشن منعقد کیا جائے گا۔

اکتوبر میں پی ڈی ایم کی جانب سے دو جلسے کئے جائیں گے مزید لائحہ عمل طے کرتے رہیں گے۔کنٹونمنٹ انتخابات میں بے ضابطگی سامنے نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین