• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد نبویﷺ : ڈیڑھ برس سے زائد عرصے بعد آب زمزم کے کولروں کی واپسی

مدینہ منورہ (شاہدنعیم) مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے امور کی انتظامی ایجنسی نے مسجد کے تمام حصوں میں آب زمزم کے کولروں کو دوبارہ رکھے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں صحت کے پہلو سے تمام حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کورونا کے سبب ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ قبل ان کولروں کو ہٹا دیا گیا تھا۔حرمین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی میں ’زمزم‘ انتظامیہ کے ڈائریکٹر عبدالرحمن الزہرانی کے مطابق زمزم کی لیبارٹری اس پانی کے معیار اور سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم عنصر ہے،یہ تجربہ گاہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس ہے، یہاں متعین خصوصی تکنیکی عملہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف جگہوں سے ایک دم پانی کے نمونے لے کر ان کی جانچ کرتا ہے، الزہرانی نے بتایا کہ گزشتہ برس کے دوران آب زمزم کے 7380 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

تازہ ترین