• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندہ دلان لاہور نے ووٹ کی طاقت سے جعلی تبدیلی رد کر دی، مریم نواز

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ زندہ دلان لاہور نے اپنے ووٹ کی طاقت سے جعلی تبدیلی کو رد کر دیا ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی پر لیگی قیادت کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز نے خواجہ عمران نذیر کو ٹیلی فون کرکے مبارک باد دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ آپکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے باعث اللہ تعالی نے ن لیگ کو کامیابی سے ہمکنار کیا، آپ اور آپ کی پوری ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

تازہ ترین