• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل ہے، وزیرِ اعظم عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے، اس پوٹیشنل کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے۔

نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی معیار کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اجلاس میں ملک بھر کے سیاحتی مقامات کے فروغ کے لیئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جہلم کے ریسٹ ہاؤسز، تاریخی مقامات، عمارتوں کی بحالی کے لیئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل لایا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاحت کے حوالے سے زیرِ التواء معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

تازہ ترین