پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ایسی جمہوریت کو نہیں مانتا جس میں نچلے طبقے کو اوپر نہ آنے دیا جائے۔
اعتزاز احسن نے نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ جمہوریت وہ سوچ ہے جو قومی سطح پر صبر کا نام ہے، جہاں صبر نہیں ہوتا وہاں جمہوریت نہیں ہوتی۔
اعتزاز احسن کا اس دوران پڑوسی ملک افغانستان کی صورتحال سے متعلق کہنا تھا کہ افغانستان کو بطور ریاست مضبوط انتظامی ڈھانچے کے قبول نہیں کر سکتے۔